فرانس کی آزادی کا جشن چودہ جولائی کو نہایت جوش کے ساتھ منایا گیا

France Celebrate Freedom Day

France Celebrate Freedom Day

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرانس کی آزادی کا جشن چودہ جولائی کو نہایت جوش کے ساتھ منایا گیا۔ رات بھر پورے ملک میں آتش بازی کے مظاہرے ہوتے رہے۔ چودہ جولائی کی صبع ایوے نیو شانزے لیزے کے مقام پر فوجی پریڈ کی جاتی ہے ۔اور صدر فرانس اس پریڈ کا معائنہ کرتے ہیں ۔دوسرے ممالک کے مبصرین اور حکومتی عہدیداران نے بھی فرانس کی آزادی کے دن کو منانے کے لئے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرس (زاہد مصطفی اعوان )فٹ بال کی دنیا کا بادشاہ کون ۔فرانس اور کروشیا کی فٹ بال ٹیمیں آج میدان میں اتریں گی ۔تفصیل کے مطابق روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کا آج بروز اتوار فائنل میچ کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں اپنی اپنی جیت کے لئے پر امید ہیں ۔جبکہ مبصرین کا کہنا ہے کہ فرانس کی ٹیم کے جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں ۔فرانس اس سے قبل بھی فٹ بال کا چیمپیئن رہ چکا ہے ۔فرانس سمیت یورپ بھر میں فٹ بال کے شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے ۔ہوٹلوں ریسٹورینٹوں اور کھلے میدانوں میں بڑی سکرین لگا دی گئی ہیں ۔اگلے چار سال فٹ بال کا بادشاہ کون ہوتا ہے ۔آج اتوار کو پتہ چل جائے گا ۔