فرانس میں 53واں ایئر شو 17 جون سے 23 جون تک (لے برجے) ایئر پورٹ پر شروع ہو گی جو ایک ہفتہ جاری رہے گی

France Air Show

France Air Show

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرانس میں 53واں ایئر شو 17 جون سے 23 جون تک (لے برجے) ایئر پورٹ پر شروع ہو گی جو ایک ہفتہ جاری رہے گی۔اس ایئر شو میں دنیا بھر سے جنگی اور مسافر جہازوں کی ٹیکنالوجی رکھنے والے ممالک اپنے اپنے جہاز دنیا بھر کے سامنے پیش کرتے ہیں۔جہاں تمام ممالک ایک دوسرے کی ٹیکنالوجی خریدنے میں آسانی پیدا ہو تی ہے۔جہازوں کی اس نمائش کو ہر دو سال بعد لگایا جاتا ہے۔

پاکستان بھی چائنا کے اشتراک سے بنائے جانے والے جہاز کو دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔ جے ایف 17تھنڈر کے جہاز پیرس ایئرشو میں شرکت کرنے کے لیے پہنچ گئے ہیں امید ہے کہ انڈیا کے جہاز گرانے والے تھنڈر کو فرانس اور دنیا بھر پزیرائی حاصل ہو گی۔