فرحان اختر اور ادھونا بھابھانی کی 16 سالہ رفاقت طلاق پر ختم
Posted on April 26, 2017
By Majid Khan
شوبز

Farhan Akhtar
ممبئی (جیوڈیسک) انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بھارتی فلم میکر اور اداکار فرحان اختر اور ان کی اہلیہ کے درمیان 16 سالہ رفاقت کا اختتام ہو گیا ہے۔ دونوں نے ایک دوسرے سے طلاق لے لی ہے۔
خیال رہے کہ فرحان اختر نے گزشتہ سال سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے بارے میں تصدیق کی تھی۔ انہوں نے اکتوبر 2016ء میں باندرا فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔ گزشتہ روز دونوں فیملی کورٹ میں حاضر ہوئے اور باہمی رضامندی سے طلاق لے لی۔ فرحان اور ادھونا کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔ دونوں 2000ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
ایک دفعہ فرحان اختر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ شادی دو افراد میں ایک مضبوط رشتے کا نام ہے اگر دونوں میں پیار، ایک دوسرے کا احترام اور خیال کا جذبہ موجود ہے تو شادی کے کوئی سائیڈ ایفکیٹ نہیں ہوتے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com