2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر پاکستانی کمیونٹی نے ڈبلن میں ایک پروقار تقریب منعقد کی

Pakistani Community - Ceremony Dublin

Pakistani Community – Ceremony Dublin

ڈبلن آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) 2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی پر پاکستانی کمیونٹی نے ایک پر وقار تقریب منعقد کی جس میں پی ٹی آئی آئرلینڈ ۔پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ اور دیگر تنظیمات کے قائدین و کارکنان کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا جس کی سعادت نعمان بھٹہ ۔ وسیم بٹ اور حافظ نصر اقبال نے حاصل کی نظامت کے فرائض منہاج القرآن آئرلینڈ کے انفارمیشن سیکرٹری محی الدین نے ادا کیے۔

جبکہ اس تقریب کے چیف آرگنائزر عمار علی تھے شرکائے تقریب سے خطاب کرنے والوں میں آئرلینڈ کی معروف شخصیات جن میں سولیسٹر چوہدری عمران خورشید پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کی چیف آرگنائزر پیر شیراز حسین قادری صدر چوہدری عجائب ۔محفوظ احمد منہاج القرآن آئر لینڈ کے صدر ۔ معروف قانون دان مجید الرحمن سابقہ میئر بلیک روک لوگان راجو پی ٹی آئی آئرلینڈ کے سینئر رہنما چوہدری خالد کسانہ ۔عتیق باجوہ۔ علی ظہور۔ شوکت زمان تنولی۔یاسر اعوان۔ محمد عباس ۔کمال شاہ ۔زبیر خان ۔ڈاکٹر شہزاد احمد ۔محمد شکیل ۔معید حامد۔ معروف سیاسی سماجی راہنما بلال اعوان اور اس تقریب کے چیف آرگنائزر عمار علی شامل تھے تقریب کے شرکاءسے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام اوورسیز پاکستانی تمام قوم کو اور بالخصوص عمران خان کو 2018 کے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ پاک نے قائداعظم کے بعد ہماری قوم کو عمران خان کی صورت میں ایک عظیم لیڈر عطا کیا ہے ہمیں امید ہے کہ عمران خان قوم سے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کرکے اس ملک کو ایک عظیم اسلامی اور فلاحی ملک بنائیں گے۔

ہم عمران خان کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک اس کی وجہ سے ملک پاکستان کو دنیا بھر میں عزت ملے ہمارے ملک میں لوگ بھوک اور فلاس سے نہ مرئیں اور عمران خاں ملک کو بے شمار مسائل اور بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہو تحریک انصاف کی کامیابی پر کیک بھی کاٹا گیا اور خوشی کے اس موقع پر شرکاء نے ایک دوسرے کو مٹھائی بھی کھلائیں آخر میں تقریب کے چیف آرگنائزر عمار علی نے تمام شرکاء کا اور بالخصوص پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کا شکریہ بھی ادا کیا پیر شیراز حسین قادری کی خصوصی دعا سے اس تقریب کا اختتام ہوا۔