عید ملن پارٹی اور پاکستان کا 72واں جشن یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کے لیے پاکستان ویلفیئر اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈبلن میں اجلاس منعقد ہوا

Dublin Ajlas

Dublin Ajlas

ڈبلن آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) عید ملن پارٹی اور پاکستان کا 72واں جشن یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کے لیے پاکستان ویلفیئر اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈبلن میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان ویلفیئر اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر شاہین احمد نے کی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے کیا گیا عید ملن پارٹی اور جشن یوم آزادی کی تقریب 18 اگست بروز اتوار دوپہر تین بجے ویسٹ مین سٹون اسپورٹس اینڈ کانفرنس سینٹر کولون سیلا ڈبلن 15 میں انعقاد پذیر ہوگئی جس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان سردار شجاع عالم ہوں گے اس سلسلے میں پاکستان ویلفیئر اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو باڈی نے باہمی غوروخوض اور طویل مشاورت کے بعد اسے ختمی شکل دے دی گئی۔

پاکستان ویلفیئر اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر شاہین احمد نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی تمام سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیمات کی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اس پروگرام کو کامیاب کرنے کی پوری کوشش کرے اور تمام پارٹیز کے قائدین و کارکنان اور کمیونٹی ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات اور بالخصوص بچوں کو اس پروگرام میں دعوت دی تاکہ یہاں پروان چڑھنے والی ہماری نسلیں اپنے ثقافتی مذہبی اور ملی تہواروں سے روشناس ہوسکیں اس اجلاس میں جن احباب نے شرکت کی ان میں پاکستان ویلفیئر اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر شاہین احمد اس پروگرام کے چیف آرگنائزر ظفر شاہ بلال صدیقی ۔طلال طارق۔محمد منیر۔دانیال بٹ اور ڈاکٹر سہیل رسول شامل تھے۔