ڈپلومیٹک گارڈن پارٹی پیرس میں پاکستانی سٹال شرکاء کی توجہ کا مرکز

پیرس (میاں عرفان صدیق) فرانس کے قومی دن کے موقع پر لیٹر دو لا ڈپلومیٹک کی جانب سے ساتویں ڈپلومیٹک گارڈن پارٹی میں خوبصورتی سے سجایا گیا ثقافتی ورثہ اور روائیتی کھانوں کا پاکستانی سٹال فرانسیسی اور غیرملکی شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

اس ڈپلومیٹک گارڈن پارٹی میں آئے ہوئے مختلف ممالک کے سفیروں، سفارتکاروں اور بڑی تعداد میں فرانسیسی شرکاء نے پاکستانی سٹال کا دورہ کیا اور پاکستانی ثقافت کی تعریف کی اور پاکستان کے روائیتی و لذیز کھانوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

پاکستان کے سفیر برائے فرانس جناب معین الحق نے پاکستانی سٹال کا افتتاح کیا اور کہا کہ اس ڈپلومیٹک گارڈن پارٹی میں پاکستان کی شرکت سفارت خانہ کی جانب سے جاری عوامی اور ثقافتی سفارت کاری کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں پاکستان کی شرکت پاکستان کے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے میں بھی مدد گار ثابت ہو گی۔

اس سالانہ ڈپلومیٹک گارڈن پارٹی کا اہتمام لیٹر دو لا ڈپلومیٹک کی جانب سے کیا جاتا ہے جس میں فرانس کے قومی دن کو منانے کیلئے غیرملکی سفارت کاروں کو بھی ان کے روائیتی سٹالوں کے ذریعے شمولیت کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

Ambassadors and diplomats of many countries, and large number of French visitors visited the Pakistan pavilion

Ambassadors and diplomats of many countries, and large number of French visitors visited the Pakistan pavilion

The Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque inaugurated the Pakistani pavilion

The Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque inaugurated the Pakistani pavilion

The Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque is presenting box of Pakistani Mangoes to the special guest

The Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque is presenting box of Pakistani Mangoes to the special guest

The Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque

The Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque