دعوت اسلامی کے تحت اٹلی کے شہر بلونیا میں دو روزہ عاشقان رسول ﷺ کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا

ویانا (اکرم باجوہ) دعوت اسلامی کے تحت اٹلی کے شہر بلونیا میں دو روزہ عاشقان رسول ﷺ کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا، جس میں یورپ بھر سے عاشقان رسول اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت فرمائی، انگلینڈ ،فرانس ،اسپین، پرتگال، آسٹریا ، بیلجیم، ناروے، اور اٹلی کے مختلف شہروں سے عاشقان رسول نے شرکت کی۔ اجتماع کے پہلے دن مدنی حلقوں کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکاء کو نماز اور فرض علوم کے ساتھ ساتھ حقیقی معنوں میں حضور ﷺ کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے ، اور ہمارے اسلاف کی زندگی کے مطابق مثالی معاشرے کی تشکیل کے بارے میں درس دیا گیا ، اور شرکاء نے نماز تہجد کا بھی اہتمام کیا۔اشراق و چاشت کے نوافل بھی ادا کئے گئے.. دوسرے دن سنتوں بھرا اجتماع بلونیا شہر کے ایک بڑے ہال پارکو نارد (Parco Nord) میں ہوا ،اس میں ہزاروں پاکستانی نژاد عاشقان رسول نے شرکت کی اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف کمیونٹی کے مسلمان بنگلہ دیش، انڈیا، صومالیہ، سینیگال، مصر، ماروکو، لیبیا اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر عرب ممالک کے عاشقان رسول ﷺ بھی شامل ہوے ۔ اجتماع پاک کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور نعت رسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے ہوا اور اس کے بعد دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن اور یورپ کے نگران حاجی محمد اظہر اقبال عطاری دامت برکاتہ العالیہ نے عشق رسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم اور اخلاقی تربیت کے حوالے سے بیان فرمایا ، مزید انہوں نے کہا کہ آپ خود بھی اور اپنے بچوں کو دعوت اسلامی کے ساتھ منسلک کر لیجئے جس میں آپ کی اور آپ کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے بہترین مواقع موجود ہیں، جامعۃ المدینہ، دارالمدینہ جو دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے ہیں، دعوت اسلامی کے ان شعبہ جات سے انہوں نے اپنے بچوں کو منسلک کرنے کے حوالے سے زور دیا ۔ اس کے بعد دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مدظلہ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا، جس میں انہوں نے نماز اور اس کی پابندی کے بارے میں خصوصی اہمیت اجاگر کی اور انہوں نے فرمایا کہ ہم اپنی نماز کو درست کرلیں نماز ہمیں درست کر دے گی۔اجتماع کے آخر میں انہوں گناہوں سے توبہ کروائی اور رقت انگیز دعا فرمائی جس میں انہوں نے امت مسلمہ اور وطن عزیز پاکستان اور مسلمانوں کی سالمیت کے لئے خصوصی دعا کی، سنتوں بھرے اجتماع کے اختتام پر نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے صلاۃ وسلام پڑھا گیا، اور عاشقان رسول میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema

Dawat-e-Islami Ijtema