قونصل جنرل عمران علی چودھری نے وزیر داخلہ مائیکل بچ اور حکومت کے اہم اہل کاروں سے ملاقاتیں کی

بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان سے) قونصل جنرل عمران علی چودھری نے وزیر داخلہ مائیکل بچ اور حکومت کے اہم اہل کاروں سے ملاقاتیں کی۔ اس کے علاوہ نیشنل پولیس کے دو اہم آفیسرز چیف کمشنر،جون فورتن اور تفتیشی یونٹ کے سربراہ، امیلیو سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں کا مقصد 27 جون، 2019 کو بارسلونا کے علاقے سیوتات بیعیا میں منشیات کے کاروبار میں مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف کیےجانے والےآپریشن کے بارے میں تفصیلات جاننے، پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار اور چہرے کو نمایاں کرنا اور مقامی اخبارات اور ٹی وی چینلز کا ہیڈلائنز میں خاصطور پر پاکستانیوں کی گرفتاری کا ذکر کرنے پر پاکستانی کمیونٹی کے تحفظات سے آگاہ کرنا بھی تھا۔کیونکہ اس میں دیگر قومیت والے لوگ بھی شامل تھے۔اس کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد کبھی بھی پاکستانیوں کا خاصطور پر نام لینا یا پاکستانی کمیونٹی کو بدنام کرنا نہیں ہے ۔میڈیا خبروں میں تفصیلات بتا سکتا ہے لیکن حکومت کبھی بھی کسی کمیونٹی کو خاص طور پر لیبل نہیں کرتی۔ قونصل جنرل عمران علی چودھری نے بتایا کہ پاکستانی کمیونٹی محنتی، قانون کی پابند اور سپین سے محبت کرنے والی قوم ہے اور ان کی ان ملاقاتوں کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار اور چہرے کو نمایاں کرنا ہے۔ انہوں نےکہا کہ وہ منشیات فروشی کے گھناؤنے کاروبار کی مذمت کرتے ہیں اور وہ منشیات کے عادی افراد کیلئے ایک “آگہی پروگرام” (Rehabilitation programme)شروع کریں گے تاکہ لوگوں کو شعور دیا جا سکے اور اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے اور اس سلسلے میں پاکستانی کمیونٹی کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔وزیر داخلہ اور نیشنل پولیس کے افسران نے قونصل جنرل علی عمران چودھری کے عزم کو سراہا۔

Imran Ali Chaudhry - Meeting

Imran Ali Chaudhry – Meeting

Imran Ali Chaudhry - Meeting

Imran Ali Chaudhry – Meeting

Imran Ali Chaudhry - Meeting

Imran Ali Chaudhry – Meeting

Imran Ali Chaudhry - Meeting

Imran Ali Chaudhry – Meeting