چیف جسٹس اور وزیر اعظم عمران خاں کی طرف سے ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کی ایک رنگا رنگ تقریب ڈنمارک کے دار الحکومت کوپن ہیگن میں ہوئی

Dam Fund

Dam Fund

کوپن ہیگن ڈنمارک (زاہد مصطفی اعوان) چیف جسٹس اور وزیر اعظم عمران خاں کی طرف سے ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کی ایک رنگا رنگ تقریب ڈنمارک کے دار الحکومت کوپن ہیگن میں ہوئی جس کا اہتمام پی ٹی آئی ڈنمارک کی طرف سے کیا گیا ۔مہمانان خصوصی شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عمران خاں جو عوام کے لئے سوچا وہ کر دکھایا ۔انھوں نے کینسر کے علاج کے لئے ہسپتال بنانے کا سوچا اللہ تعالی نے مدد کی اور کینسر ہسپتال بنا کر دکھایا ۔انھوں نے کہا کہ اب وزیر اعظم پاکستان عمران خاں نے پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے ساتھ مل ڈیم بنانے کا ارادہ کیا ہے ۔انشاءاللہ وہ بھی اوورسیز پاکستانیوں اور عوام کے تعاون سے مکمل ہو گا۔

سینیٹر فیصل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے خیبر پختون خواہ میں جو عوام کو سہولیات فراہم کیں اور انصاف کے تقاضے پورے اسی وجہ سے پی ٹی آئی نے دوبارہ ووٹ حاصل کرکے دوبارہ حکومت بنائی ۔ہم پر عوام کی بھاری ذمہ داریاں ہیں ۔ہم عوام کو ان کا حق ان کی دیلیز تک پہنچائیں گے ۔انھوںنے کہا کہ مخالفین کہتے تھے کہ عمران خاں کبھی بھی وزیر اعظم نہیں بن سکتا مگر اللہ تعالی انہیں ملک کا وزیر بنا دیا۔

انھوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی میرے قائد نے ملک کو اندھیرے سے نکال کر روشن پاکستان کا خواب دیکھا ہے اوراس کی تعبیر ہو گی انشاءاللہ ،ہمارا آنے والا کل روشن ہے ۔سینیٹر فیصل نے مذید کہا کہ لوگ کہتے ہیں ڈیم نہیں بن پائے گا جلد ایک دن ایسا آئے گا کہ آپ بھاشا ڈیم پر کھڑے ہو کر سیلفی بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں ہر نعمت سے نوازا ہے ۔تقریب سے ڈنمارک میں سفیر پاکستان سید ذوالفقار حیدر شاہ ۔پی ٹی آئی ڈنمارک کے صدر محمد ایوب ،کرکٹر شعیب اختر ۔نے بھی خطاب کیا۔