چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین کا منہاج القرآن ڈنمارک کی تنظیمات سے خصوصی ایگزیکٹو سیشن

کوپن ہیگن (محمد منیر طاہر) اس سیشن میں منہاج القرآن ڈنمارک کے تمام فورمز کے ایگزیکٹو شامل ہوئے اور اپنی کارکردگی، حکمت عملی اور مستقبل کے پلان پیش کیے۔ نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے صدر ڈاکٹرعرفان ظہور احمد نے ملکی تنظیم کی حکمت عملی اور فورمز کے ساتھ تعاون کے طریقہ کار کو ڈسکس کیا۔ ڈائریکٹرمنہاج القرآن انٹرنینشنل ڈنمارک اور ہیڈ آف ایجوکیشن، مفتی ارشاد حسین سعیدی صاحب نے تعلیمی سرگرمیوں کا تعارف پیش کیا، اگلے ماہ منہاج سکول کے بچوں کےلیے بون بون لینڈ کے تفریحی ٹور کی بابت آگاہ کیا اور آئندہ منصوبہ جات پیش کیے۔ زیلی تنظیم نارتھ ویسٹ کے صدر حافظ سجاد احمد صاحب نے اپنے مرکز پہ ہونے والی ایکٹوٹیز پہ روشنی ڈالی اورچیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پیش کی ۔ منہاج ویلفیئر ڈنمارک کے صدر محترم علی عمران صاحب نے عید الفطر مہم کے نتائج پیش کیے ، عید قرباں کی جاری مہم کا جائزہ پیش کیا اور اپنے اہداف پہ روشنی ڈالی ۔ زیلی تنظیم ویلبی نے حال ہی میں اپنی مسجد کی تعمیر مکمل ہے انہوں نے اس پراجیکٹ پہ بریفنگ دی جس پہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے انکی ٹیم کو مبارکباد دی۔ منہاج وویمن لیگ نے ڈنمارک میں منہاج القرآن کے چاروں مراکز پہ خواتین کی سرگرمیوں کا تعارف پیش کیا اور حال ہی میں منہاج سکول آف اسلامک سائنسز کے بچوں او ر فیملیوں کو جرمنی کے مشہور ہنسا پارک کا جو ٹور کرایا اسکی تفصیلات پیش کیں ۔ زیلی تنظیم آماگر نے اپنے نئے پراجیکٹ کی تفصیل پیش کی جس میں عظیم الشان مسجد کی تعمیر اور شاپنگ سنٹر کا منصوبہ عنقریب شروع ہونے والا ہے، صاحبزادہ صاحب نے انکی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی ۔ منہاج پیس اینڈ انٹگریشن کونسل کے صدر نے اپنے کام کی بابت آگاہ کیا، اپنے پراجیکٹ پروگریسیو سٹیزن کا تعارف پیش کیا، سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ملاقاتوں پہ بات کی اور اپنے کا م کے حوالے سے اہم ہدایات لیں ، منہاج سسٹرز لیگ نے بتایا کہ انکے رمضان اعتکاف میں پچاس خواتین اور بچیاں شامل تھی، چھوٹی بچیوں کے لیے اپنے نئے پراجیکٹ عائشہ اور جوان بچیوں کے لیے اپنے نئے پراجیکٹ التزکیہ کی تفصیلات پیش کیں ۔ منہاج یوتھ لیگ کے جنرل سیکرٹری نے اسلامک مواد کو ڈینش میں منتقل کرنے کے اپنے کام کی تفصیلات بتائیں، حالیہ فٹبال ٹورنامنٹ اور باربی کیو پارٹی کی تصاویر پراجیکٹر پہ دکھاتے ہوئے تفصیل بیان کی ۔ آخر میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تنظیمی کام کے حوالے سے عمدہ اصلاحی گفتگو کی اور تنظیم کے کام میں چند تبدیلیاں تجویز کیں جنہیں احسن انداز میں سب کی رائے اور مشاورت سے منظور کیا گیا۔

MQI Denmark - Executive Session

MQI Denmark – Executive Session

MQI Denmark - Executive Session

MQI Denmark – Executive Session

MQI Denmark - Executive Session

MQI Denmark – Executive Session

MQI Denmark - Executive Session

MQI Denmark – Executive Session

MQI Denmark - Executive Session

MQI Denmark – Executive Session

MQI Denmark - Executive Session

MQI Denmark – Executive Session

MQI Denmark - Executive Session

MQI Denmark – Executive Session

MQI Denmark - Executive Session

MQI Denmark – Executive Session

MQI Denmark - Executive Session

MQI Denmark – Executive Session

MQI Denmark - Executive Session

MQI Denmark – Executive Session