چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے نومنتخب کشمیری نژاد یورپی پارلیمنٹرین شفاق محمد کے لیے نیک تنماؤں کا اظہار کیا ہے

MEP Shaffaq Mohammed and Chairman KC-EU Ali Raza Syed

MEP Shaffaq Mohammed and Chairman KC-EU Ali Raza Syed

برسلز (پ۔ر) چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے برطانیہ سے نومنتخب رکن یورپی پارلیمنٹ کشمیری نژاد سیاستدان شفاق محمد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے کہاکہ یہ پہلی بار ہے کہ ایک کشمیری نژاد برطانوی شہری رکن یورپی پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں جو تمام کشمیریوں کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

انھوں نے کہاکہ شفاق محمد کا بنیادی طور پر تعلق آزاد کشمیر سے ہے اور ہمیں امید ہے کہ ان کے منتخب ہونے سے کشمیرکاز کو یورپ میں مزید اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

علی رضا سید نے کہاکہ یورپ کے انسانیت دوست حلقے انسانی حقوق کے مسائل کو نظرانداز نہیں کرتے اور یہ ایک اہم موقع ہے کہ نومنتخب اراکین یورپی پارلیمنٹرینز کے ساتھ مل کر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم لوگوں کے حقوق کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کیا جاسکے۔ مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں جن کو روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔

علی رضا سید مزید نے کہاکہ اس سے پہلے ڈاکٹر سجادکریم جو پہلے مسلمان رکن ای یوپارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے، نے اپنے تین ادوار کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ سابق رکن ای یو پارلیمنٹ راجہ افضل خان جو ان دنوں رکن برطانوی پارلیمنٹ ہیں، کی خدمات بھی نمایاں رہی ہیں جنہوں نے اپنے دور میں مسئلہ کشمیرپر نمایاں کام کیا۔ ان کے علاوہ اراکین یورپی پارلیمنٹ واجد خان اور امجد بشیر کی کاوشیں بھی قابل ستائش ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ شخصیات آئندہ بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی کاوشیں کرتی رہیں گی۔

چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے امید ظاہر کی کہ نئے متخب ہونے والے کشمیری نژاد رکن ای یو پارلیمنٹ مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کے لیے دیگر اراکین ای یو پارلیمنٹ سے مل کر یورپ کی سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے۔