برادران مرکز اسلامی العصر و ہمیں مؤمنات و مؤمنین 
ایک بار پھر آپ سب کو 14 اگست اور یوم آزادی مبارک ہو

Jashn E Azadi

Jashn E Azadi

ویانا (اکرم باجوہ) بسم الله الرحمن الرحیم 
السلام علیكم ورحمة الله وبركاته
 برادران مرکز اسلامی العصر و ہمیں مؤمنات و مؤمنین 
ایک بار پھر آپ سب کو 14 اگست اور یوم آزادی مبارک ہو، الله سبحانه و تعالى حصوصا تمام مؤمنات و مؤمنین کے لئیے نئے پاکستان میں حقیقی آزادی اور خوشحالی کا سامان مہیہ فرمائے اور سال ہاسال سے چھائی ظلم و دہشتگردی کی کالی گھٹاہ کو نابود فرما کر عدل، مساوات اور پیار و بھائی چارے کی روشنی پھیلا دے- آمین! 
کل بروز بدھ، 15 اگست ھے، اس دن 1947 میں بھارت نے کشمیر کے ایک بڑے حصے پر فوج کشی کر کے ناجائز قبضہ کر لیا تھا – 72 سال سے بھارت کشمیری مسلمانوں پر بے تحاشہ ظلم ڈھا رہا ھے۔

ہزاروں افراد قتل و اپاہج ہو چکے ہیں اور سیکڑوں خواتین کی ے حرمتی کی جا چکی ھے- 
اس نہ ختم ہونے والے ظلم کے خلاف ہر عدل پسند، غیور اور حرطبع انسان کو آواز بلند کرنا چاہئیے، حصوصا وہ انسان جو خود بے جا ظلم وستم کا شکار ہو چکا ہو یا ہو رہا ہو -
پاکستان کے مؤمنات اور مؤمنین سے بڑھکر کون مظلوم ھے، ہزارہ اور پارہ چنار کے ستم رسیدہ مؤمنات اور مؤمنین سے زیادہ کون جانتا ھے کہ مظلوم و بیکس کی زندگی کن خطرات میں اور کن مشکلات میں گزرتی ھے۔

الله جل شانہ أن کے تمام دشمنوں کے شر کو انہیں کی طرف پلٹا دے اور مظلوم مؤمنات اور مؤمنين کو دائمی آزادی، راحت اور سکون عطا فرمائے -
کل برز بدھ، 15 اگست، کو اسٹیٹ اوپیرا (Staatsoper) کے سامنے، بھارتی سفارتخانے کے پاس کشمیر کی آزادی کی حمایت میں احتجاج ہو گا – تمام مؤمنین سے شرکت کی استدعا ھے۔