بارسلونا میں مقبوضہ وادی میں جاری نام نہاد جمہوریت کو عالمی فورم پر اجاگر کرنے کے لئے یکجہتی مارچ آج ہو گا

Solidarity with Kashmiris

Solidarity with Kashmiris

بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان) بارسلونا میں مقبوضہ وادی میں جاری نہتے مسلمانوں پر انڈین فوج اور نام نہاد جمہوریت کو عالمی فورم پر اجاگر کرنے کے لئے یکجہتی مارچ آج ہو گا۔

پاکستانیوں کی فیڈریشن اس مارچ کا اہتمام کرے گی ۔جس میں پاکستانی اور کشمیری کیمونٹی کی کثیر تعداد شریک ہو گی۔مارچ بارسلونا کے سنٹر میں ہو گا ۔جس کے لئے باقاعدہ اجازت نامہ لے لیا گیا یے۔فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری راجہ بابر ناصر نے میڈیا کو بتا یا ۔کہ ہمارا پرامن مارچ یورپین پارلیمنٹ اور یورپ بھر کے مبصرین تک میسج پہنچانا ہے کہ انڈیا اور انڈین فوج نہتے مسلمانوں کو جبر و بربریت کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔یورپ سامنے آئے اور کشمیریوں کو انڈیا سے آزادی دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔