باسلونا کے نواحہی شہر بادلونا میں گزشتہ دنوں بلڈنگ میں لگنے والی آگ نے دو پاکستانیوں کو موت کے منہ میں ڈال دیا

Barcelona Building Fire

Barcelona Building Fire

بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان) باسلونا کے نواحہی شہر بادلونا میں گزشتہ دنوں بلڈنگ میں لگنے والی آگ نے دو پاکستانیوں کو موت کے منہ میں ڈال دیا۔ تفصیل کے مطابق بارسلونا کے نواحی شہر بادلونا میں ایک بلڈنگ میں آگ بڑھک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام رہائیشی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے شعلے اتنے شدید تھے کہ فائر برگیڈ کے عملے کو بھی آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بلڈنگ میں آگ لگنے سے دو پاکستانیوں کی موت کی بھی تصدیق کی گئی ہے ۔پاکستانی کیمونٹی نے پاکستانیوں کی وفات پر نہایت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔