آسٹریا کے شہر ہورن میں ایک پاکستانی محمد جمیل بھٹی کار حادثہ میں شدید زخمی ہسپتال میں زیر علاج اور کومہ میں ہے

Mohammad Jamil Bhatti

Mohammad Jamil Bhatti

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان میڈیا جنگ ویانا کی اطلاع کے مطابق آسٹریا کے شہر ہورن میں ایک پاکستانی محمد جمیل بھٹی 22 جون کی صبع تین بجے کے قریب رات گھروں میں اخبار ڈال کر کام ختم کر کے اپنی کار پر واپس گھر آ رہا تھا کہ کار چلاتے ہوئے آنکھ لگ گی جس سے اُس کی کار بڑئے ٹرک سے جا ٹکرائی اور حادثہ کے فوراََ بعد پولیس، فائر برگیڈ، ایمبولنس اور ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر پہنچ گے اور شدید زخمی محمد جمیل بھٹی کو سنٹ پولٹن کے مقامی ہسپتال میں لایا گیا۔

ہسپتال کے ڈاکٹر محمد جمیل بھٹی کی جان بچانے کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں اور وہ ابھی تک کومہ میں ہے۔ پاکستانی محمد جمیل بھٹی تقریباََ عرصہ دو سال سے ہورن میں مقیم تھا اور پاکستان سے اس کا تعلق حافظ آباد سے تھا۔پاکستانی کمیونٹی سے دعائے صحت کی اپیل کی جاتی ہے۔