ارشاد کمبوہ کی شیخ رشید کے بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی پرزور مذمت

Arshad Kambo

Arshad Kambo

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ارشاد کمبوہ نے شیخ رشید کے بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی پرزور مذمت کی ہے۔

پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ارشاد کمبوہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو اپنے قد سے بڑی باتیں نہیں کرنی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ اگر شیخ رشید کی ہمت ہے تو یورپ کا منہ کریں انہیں ایسا سبق دیں گے جو وہ یاد رکھیں گے۔