سفیر پاکستان سردار شجاع عالم نے سفارتخانہ ڈبلن میں اپنی نئی ذمہ داریوں کا آغاز وسیم بٹ نے ان سے خصوصی ملاقات کی

Sardar Shujah Alam - Waseem Butt Meeting

Sardar Shujah Alam – Waseem Butt Meeting

ڈبلن آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) سفیر پاکستان سردار شجاع عالم نے پاکستانی سفارتخانہ ڈبلن میں اپنی نئی ذمہ داریوں کا آغاز کر دیا گزشتہ دنوں ہمارے نمائندہ وسیم بٹ نے ان سے خصوصی ملاقات کی ہمارے نمائندہ نے سفیر پاکستان سردار شجاع عالم کو آئرلینڈ آمد پر خوش آمدید کہا اور مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گفتگو کا باقاعدہ آغاز کرنے سے پہلے راقم الحروف وسیم بٹ نے آئرلینڈ میں اپنے اخبار کے کمیونٹی کے لئے کیے جانے والے اقدام سے آگاہ کیا گفتگو کے باقاعدہ آغاز پر انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آئرلینڈ میں آ کر بڑی خوشی ہوئی ہے کہ یہاں اپنی پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کا موقع ملا انہوں نے بتایا کہ میرے والد فوج میں تھے اس لیے پاکستان کے مختلف شہروں میں وقت گزارا لیکن میں نے زیادہ وقت لاہور میں گزارا اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئرلینڈ آنے سے قبل وہ بنگلہ دیش میں ہائی کمشنر اور کینڈا میں بھی قونصلر جنرل کی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کے کمیونٹی کو درپیش مسائل ان میں پاسپورٹ کا حصول اور بالخصوص نادرا کارڈ کے آن لائن سسٹم میں ابتدا میں کچھ مشکلات کا سامنا رہا لیکن اب نادرا نے اپنا سسٹم کافی بہتر کر لیا ہے جس سے کمیونٹی کی شکایات میں کافی کمی آئی ہے لیکن اس کے باوجود بھی اگر کمیونٹی کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ ہمارے پاس آئے ہم ان کے تمام مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئرلینڈ میں پاکستان کا امیج مزید بہتر کرنے اور کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے تمام تدابیر بروئے کار لائی جائیں گی اور پاکستان میں جو نئی حکومت آئی ہے وہ بھی جو نئے اقدام اٹھا رہی ہے۔

اس سے بھی دنیا بھر میں پاکستان کے امیج میں مزید بہتری آئے گی اور آئرلینڈ میں بھی پاکستانی کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ یہاں کی سیاست کلچرل اور دیگر کمیونٹی ایکٹیویٹی میں شامل ہو کر اپنا اہم کردار ادا کرے جس سے پاکستان کا وقار یہاں اور دنیا بھر میں بلند ہوگا پاکستانی سفارتخانہ اس سلسلے میں کمیونٹی سے بھرپور تعاون کرنے اور سرپرستی کے لئے تیار ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری خواہش ہے کہ یہاں پاکستان آئرش بزنس فورم کا قیام عمل میں لایا جائے جو یہاں کے چیمبر آف کامرس سے الحاق ہو تاکہ بزنس ایکٹیویٹی اکنامک ایکٹیویٹی پاکستان اور آئرلینڈ میں بڑنی چاہیے۔

آخر میں سفیر پاکستان شجاع عالم نے کمیونٹی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری کمیونٹی پاکستان کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہے تو پہلے اسے یہاں کی آئرش سیاست یہاں کے ایشو اور یہاں کی سوسائٹی میں حصہ لے کر اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا جس سے آئرش سوسائٹی میں پاکستانی کمیونٹی کا امیج بہتر ہو گا اور پھر اسی طرح پاکستان کا امیج بھی بہتر ہوگا یہ گفتگو نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس کا دورانیہ تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ رہا اس دوران سفیرِپاکستان سردار شجاع عالم نے تمام سوالوں کے جوابات انتہائی خوشگوار موڈ بڑی محبت اور تحمل مزاجی سے دیے گفتگو کے اختتام پر سفیر پاکستان سردار شجاع عالم کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا گیا جس پر انہوں نے بھی شکریہ ادا کیا۔