سفیر پاکستان جناب احمد نسیم وڑائچ نے عید الفطر کی خوشیاں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ منانے کے لئے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر مورخہ 5 جون اوپن ہاؤس کا اہتمام کیا ہے

Ahmed Naseem Warriach

Ahmed Naseem Warriach

سوئیزرلینڈ (علی جیلانی) سوئیزرلینڈ کے دارالحکومت برن میں سفیر پاکستان جناب احمد نسیم وڑائچ صاحب اور ان کی بیگم محترمہ انیلہ وڑائچ صاحبہ نے عید الفطر کی خوشیاں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ منانے کے لئے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر مورخہ 5 جون 2019 بروز بدھ صبح ساڑھے گیارہ بجے سے دو بجے تک اوپن ہاؤس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

سفیر پاکستان اور ان کی اہلیہ دلی مسکراہٹوں اور محبت بھرے جذبات سے پاکستانی فیملیز کا استقبال کریں گی اور پاکستانی کمیونٹی سفیر پاکستان سے عید ملنے کے علاوہ پاکستانی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہو گی۔