افغانستان میں پولیس چوکی پر خود کش حملے میں 4 افراد جاں بحق
Posted on July 28, 2019 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں

Afghanistan Suicide Attack
غزنی (جیوڈیسک) افغانستان میں ضلعی پولیس چوکی پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق خود کش حملہ غزنی پولیس کے ضلعی دفتر کے پہلے داخلی دروازے پر علی الصبح کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
غزنی پولیس چیف خالد وردک کا کہنا ہے کہ حملہ آور مرکزی دروازے کو بم دھماکے سے اُڑانے کے بعد عمارت میں داخل ہونا چاہتے تھے لیکن سیکیورٹی فورسز نے ان عزائم کو ناکام بنادیا جس کے باعث کم جانی نقصان ہوا۔
ترجمان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزنی کے ضلعی دفتر کو نشانہ بنایا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے اور عمارت کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com