کرد شہری ہاتھ میں دستی بم پھٹنے سے جاں بحق

تھسلونیکی(سکندرریاض چوہان)کرد شہری ہاتھ میں دستی بم پھٹنے سے جاں بحق انسداد دہشت گردی سکواڈ نے دہشت گردی کے نیٹ ورک کالنک جاننے کی کوشش شروع کر دی۔ تھسلونیکی شہر کے قریبی علاقہ تری آندریا کی ایک عمارت کے تہہ خانے میں ہونے والے دستی بم کے دھماکے نے شہر کی پولیس کومشکل میں ڈال دیا اس دستی بم کے دھماکے میںایک کرد شہری ہلاک ہوگیاجس کے ہاتھ میں یہ بم پھٹا۔انسداد دہشت گردی کی ٹیمیں اس دھماکے پیچھے چھپے مقاصد کوجاننے کی کوشش کررہی ہے کہ آیااس کالنک کسی دہشت گرد تنظیم سے وا بستہ تونہیں۔ پولیس کواپارٹمنٹ کی تلاشی کے دوران اندر سے مزید بڑی تعدادمیں دستی بم اوردوخودکار رائفلیں ملی ہیں۔